22 مارچ 2016 - 11:01
صدر روحانی 25 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نئے ہجری شمسی سال 1395 میں پہلے غیر ملکی دورے پر 25 مارچ کو پاکستان روانہ ہوں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نئے ہجری شمسی سال 1395 میں پہلے غیر ملکی دورے پر 25 مارچ کو پاکستان روانہ ہوں گے۔

صدر حسن روحانی پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے رہنما باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے.

........

/169